علی پور چٹھہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر (ناظمہ زونز A)، محترمہ لبنیٰ مشتاق (ناظمہ ڈیپارٹمنٹ B)، اور محترمہ صبا اسلم (نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) نے شرکت کی۔

تنظیمی عہدے داران میں سے محترمہ عطیہ سہیل (صدر شمالی ضلع گوجرانوالہ)، عائشہ قرة العین (ڈائریکٹر الہدایہ شمالی گوجرانوالہ)، ثمرہ اسلم (ڈائریکٹر ایگرز شمالی گوجرانوالہ)، طلعت جاوید (سینئر صدر علی پور چٹھہ)، شکیلہ ارم (صدر تحصیل علی پور چٹھہ)، شمع عدیل (ناظمہ علی پور چٹھہ)، زاہدہ احسان (ناظمہ مالیات علی پور چٹھہ) سمیت تحصیل علی پور چٹھہ کی تمام یوسز کےجملہ عہدیدران نے شرکت کی۔

محترمہ شکیلہ ارم نے تعارفی کلمات پیش کیے اور تحصیل علی پور چٹھہ کے کارکنان کا تعارف کروایا۔ محترمہ عائشہ قرةالعین نے تنظیمی صورتحال بتاتے ہوئے سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور الہدایہ کے پروجیکٹس کی موجودہ صورتحال بیان کی۔

محترمہ انیلہ الیاس نے رفاقت پر بریفننگ دیتے ہوئے اس کی اہمیت کو واضح کیا اور رفاقت کا صحیح تصور سمجھایا اور رفاقت مہم کے لائحہ عمل کو واضح کیا۔ آپ نے مراکز العلم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت کو واضح کیا اور مراکز العلم کی کتاب کا تعارف دیا اور ان کے قیام کے لیے جامع رہنمائی فرمائی۔

الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ لبنیٰ مشتاق نے الہدایہ پروجیکٹ پر تفصیلاً بریفینگ دی اور قرآن کلاسز اور قرآن ڈپلومہ کورسز کا تعارف پیش کرتے ہوئے رجوع الی القرآن اور خدمت قرآن کی اہمیت کو واضح کیا۔ مرکز کی طرف سے اسکالرز کی تیاری کے لئے ضلعی سطح پر الہدایہ ڈپلومہ کورس کروانے کا ٹاسک دیا گیا۔ جس میں مرکزی اسکالرز بطور اسکالر خدمات سر انجام دیں گی۔ ڈپلومہ کورس کا مکمل لائحہ عمل مرکز کی جانب سے دیا جائے گا۔

احمد نگر میں مرکز العلم کا افتتاح کیا گیا اور عرفان التجوید کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ محترمہ عطیہ سہیل نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور دعا فرمائی۔

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

Marakz e Training Workshop MWL in Alipur Chatha

تبصرہ