منہاج القرآن ویمن لیگ اورسسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف

منہاج القرآن ویمن لیگ او منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 16 اکتوبر 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منہاج القرآن مرکز لاکورونیو فرانس میں منعقد ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت صبرینہ طارق نے حاصل کی، رمشا سعید، ثنا سعید، ممتاز قدیر، مقصودہ بیگم، سویرا، سعدیہ عثمان اور صبا ارشد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج سسٹر فرانس کی صدر فرخندہ الطاف نے کارکن کا قائد سے تعلق کیسا ہونا چاہیئے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سسٹر لیگ کی نئی تنظیم کا تعارف کرایاجس میں نائب صدر سمیرا غوث، جنرل سیکرٹری عظمی طارق رسول، جوائنٹ سیکرٹری ماہین اقبال، ناظمہ مالیات سدرہ اعظم، نائب ناظمہ مالیات عمارہ لیاقت، کمیونیکیشن سیکرٹری ریحانہ الطاف، وائس کمیونیکیشن سیکرٹری غزالہ مشتاق نئی ذمہ داریوں پر منتخب ہوئیں۔

محفل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صدر منہاج ویمن فرانس مسز مسرت جہاں منشاء نے منقبت حضور غوث الاعظم پیش کی۔ جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ فرانس مسز ستارہ ملک نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت عید الاضحی کے موقع پر ہونے والی اجتماعی قربانی کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ اختتام پر جملہ خواتین نے اجتماعی طور پر درد وسلام کا نذرانہ پیش کیا، مسز ممتاز ملک کی دعا کے بعد لنگر غوثیہ سے خواتین کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ