جہلم: تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز میں حصہ لینے والی طالبات کیلئے تقسیم اسناد کی تقریب مؤرخہ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں مسز زین العابدین (ناظمہ دعوت ویمن لیگ تحصیل جہلم) نے عرفان القرآن کورس کا تعارف، ضرورت و اہمیت اور افادیت شرکاء محفل کے سامنے پیش کیا۔ محفل میں جہلم کی تین یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی اور کالا گجراں میں جاری 40 روزہ عرفان القرآن کورسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو اسناد بھی دی گئیں، جبکہ عرفان القرآن کورسز میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈز دی گئیں، اس موقع پر معلمات عرفان القرآن کورس حافظہ ام زہرہ اور حافظہ غلیشاء کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ عرفان القرآن کورسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو مہمانان گرامی نے سرٹیفکیٹ پیش کئے، صدر ویمن لیگ نے جہلم میں قائم عرفان القرآن اکیڈمیز/ کورسز میں شاندار کارکردگی والی معلمات کو خصوصی تحائف دیئے۔

رپورٹ: تحریم رفعت (ناظمہ نشرواشاعت و سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر)

تبصرہ