منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر کا پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم (خواتین) کو خراج تحسین

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں مورخہ 01 مئی 2012ء کو شرکت کی جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم (خواتین) کو استقبالیہ دیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کرتے ہوئے نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے محمد انعام الحق نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ کا تعارف کرایا اور بتایا کہ شیخ الاسلام عالمی امن کی علامت ہیں۔اسلام نے خواتین کو ہر میدان میں نمائندگی کی اجازت دی ہے مگر اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کھیل بھی سکتی ہیں۔انہوں نے پاکستانی ٹیم میں شامل تمام بیٹیوں کو سلام پیش کیا جو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپان آئیں۔ہم ان کی کامیابی کے لئے پرامید اور دعا گو ہیں۔

رپورٹ: محمدایاز

تبصرہ