شہر اعتکاف 2015: منہاج القرآن ویمن لیگ کی کمیٹی برائے سٹالز

شہر اعتکاف 2015ء میں شریک خواتین معتکفات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، اسلامک لٹریچر اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے خواتین اعتکاف گاہ میں سٹالز لگائے ہیں۔ ان سٹالز کی نگرانی کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے مرکزی سٹالز کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہ طاہرہ خانم اور نائب سربراہ شاکرہ چوہدری ہیں۔

کمیٹی نے معتکفات کے لیے عرفان القرآن، المنہاج السوی، سورۃ یٰسین، سورۃ الحجرات، سورۃ البقرہ، آخری دس سورتیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، آڈیو ویڈیو کیسٹس اور سی ڈیز، زادِ سفر ڈائری الرحلہ کی فراہمی کے لیے منہاج پروڈکشنز کا سٹال لگایا ہے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے لٹریچر کا سٹال، حجاب ہاﺅس، ممبر شپ سٹال، زکوٰۃ کولیکشن سٹال لگائے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی لگوائے گئے ہیں۔ شرکائےاعتکاف کو اسلامی لٹریچر کے ساتھ دیگر اشیاءکی فراہمی بھی بروقت کی جارہی ہے۔

تبصرہ