منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے تنظیمی دورہ جات


ایبٹ آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز تنظیمی عہدیداران سے میٹنگ کی قیادت کر رہی ہیں

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر انعم ریاض اور نائب ناظمہ دعوت منہاج ویمن لیگ سعدیہ حفیظ نے یہ دورہ جات 16 سے 21 اگست اسلام آباد، راولپنڈی، گوجر خان، کامرہ، اٹک، واہ کینٹ، ٹیکسلا، پنڈی گھیپ، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، حولیاں، ہری پور، نوشہرہ اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں کے تنظیمی دورہ جات کیے۔ دورہ جات کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچر مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔ دورہ جات کے دوران تنظیمات کو نئی پالیسیوں کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دی گئیں، اور مختلف علاقوں میں نئی تنظیم سازی کی گئی۔ علاوہ ازیں انقلاب مارچ میں شریک تنظیمات کی عہداران اور کارکنان میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

گوجر خان کے تنظیمی دورہ کے دوران، تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کے ساتھ ساتھ نئے افراد کو تنظیمی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قیادت نے گوجر خان میں قائم منہاج اسلامک سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ مرکزی ذمہ داران نے ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشوں پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اسلام آباد کے تنظیمی دورہ کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے دوران تنظیم کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

دورہ جات کے دوران مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی خصوصی نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم سسٹرز انعم ریاض نے تنظیم میں شامل ہونے والی نئی طالبات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران موجودہ حالات میں طالبات کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔ سینئر طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے مادرِ وطن پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

اسلام آباد:

اٹک:

فتح جنگ:

گوجر خان:

ہری پور:

حسن ابدال:

حویلیاں:

حضرو:

کامرہ:

مانسہرہ:

نوشہرہ:

پشاور:

پنڈی گھیپ:

راولپنڈی:

واہ کینٹ:

تبصرہ