گوجرانوالہ: منہاج القرآن وویمن لیگ کی سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی دفتر منہاج القرآن گوجرانوالہ پر منعقدہ اس کانفرنس میں منہاج القرآن وویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مخاطب مقررین کا کہنا تھا کہ میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کا صبر اور ہمت بےمثال ہے۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کربلاء سے عقیلہ بنی ہاشم بن کر نکلیں اور یزید کے دربار میں آپ کے خطابات نے یزیدی نظام کو بربادی سے دوچار کر دیا۔ آپ واقعہ کربلاء کی ترجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کی عظیم قربانی سے ہمیں حق و صداقت پر ثابت قدم رہنے اور سچائی کی راہ پر اپنی جان تک قربان کرنے کا درس ملتا ہے۔ کانفرنس کے دوران مقررین نے پیغامِ کربلا اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت کے حوالے سے مقالے پیش کئے۔

تبصرہ