جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کی دینہ میں میلاد مہم

تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ نے 13 دسمبر 2015 کو تنظیمی اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ذریعے یکم ربیع الاول سے بھرپور میلاد مہم کا آغاز تھا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور دور دراز علاقوں تک محافل میلاد سجانے کا عہد کیا۔

اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے کھوکھا، سوہاوہ اور تحصیل دینہ کے مضافاتی علاقوں میں محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کیں جن میں اسلام کی پیغامِ امن و محبت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی فکر سے عوام الناس کو روشناس کروایا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کی صدر، نائب صدر، ناظمہ اور جملہ عہدیداران نے مختلف سطحوں پر پروگرامز منعقد کیے جن سے مشن کے پیغام کو فروغ ملا اور تحریک منہاج القرآن کی مینارِ پاکستان پر ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی اس میلاد مہم سے نئے رفقاء کی شمولیت اور ڈیفالٹرز کی بحالی کا عمل تیز ہوا، نیز مختلف مقامات پر حلقاتِ ذکر و فکر اور دروس قرآن کا سلسلہ جاری ہوا۔

   

تبصرہ