ٹوبہ ٹیک سنگھ: منہاج ہائر سیکنڈری سکول نواں لاہور میں سالانہ امتحانات کے رزلٹ کی تقریب

گوجرہ: منہاج ہائرسیکنڈری سکول نواں لاہور میں سالانہ امتحانات کے رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القران ویمن لیگ گوجرہ کی صدر ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظمہ دعوت عائشہ انقلابی خصوصی طور پر شریک تھیں۔

اس موقع پر منہاج القران ویمن لیگ نواں لاہور کی صدر مقدس فرزانہ نے طالبعلم اور استاد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج ہائر سیکنڈری سکول نواں لاہور کو دوسرے سکولوں سے اس وجہ سے بھی امتیازی اہمیت حاصل ہے کہ یہ سکول دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں دینی علوم پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ طلبہ میں امن اور بھائی چارہ کا درس دیا جاتا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ دور دراز سے لوگ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروا رہے ہیں۔ انہوں نے شرکائے تقریب اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریحانہ اشرف گورائیہ اور عائشہ انقلابی نے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔

تبصرہ