اوکاڑہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی و تربیتی کنونشن

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 22 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس، مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی جنرل سیکرٹری ام کلثوم قمر خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور لیکچرز دیئے۔ کنونشن میں اوکاڑہ، دیپالپور، رینالہ خورد، ہجرہ شاہ مقیم، بصیرپور اور حویلی لکھا سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کی صدر زرین اختر نے تنظیمی و تربیتی کنونشن کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
انیلا الیاس نے کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کروایا گیا ہے جس میں ضلعی اور تحصیلی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے ہیں تاکہ مصطفوی مشن کے پیغام کو گراس روٹ لیول تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا سفر دھائیوں پر مشتمل ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ صنف نازک کہلانے کے باوجود ان منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں کے جذبے، پہاڑ جیسے رہے۔ ناتوانی وجود انہیں انتھک جدوجہد سے نہ روک سکا۔ الحمدللہ لاکھوں خواتین اب ہماری شریک سفر ہیں۔ محبت الہٰی کی تلاش میں محافل ذکر ہوں، دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چنگاری جلانے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ہونے والی محافل میلاد ہوں، خواتین کے حقوق و فرائض کا شعور دینے والی ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز ہوں، ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر جان کی بازی لگانے کا عزم ہو، ہم ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان قائد کی آنکھ کے ایک اشارے پر تن من دھن وار دینے کا عزم لئے صبح انقلاب کے منتظر ہیں۔

گلشن ارشاد نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت دعوت کی طرف سے رفقاء کے لیے ترتیب دیے گئے ’دعوتی تنظیمی منصوبہ‘ کا تعارفی خاکہ پیش کیا، جبکہ ام کلثوم قمر نے ’ضرب امن‘ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ