ملتان: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016ء تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس نے شرکت کی اور شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے مرکزی قائدین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا، جبکہ ضلعی ناظمہ مدیحہ جاوید نے منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ورکشاپ میں تربیتی لیکچر دیتے ہوئے عائشہ قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز گھر گھر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملتان میں درسِ قرآن اور (حلقہ عرفان القرآن) کے کام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ امتِ مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی تعلق کی بحالی ضروری ہے۔ حلقہ درود زیادہ سے زیادہ قائم کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انیلا الیاس نے تنظیمی نیٹ ورک اور ورکنگ پلان پر عمل درآمد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے حصے کا کام احساس ذمہ داری سے کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ