جہلم: رمضان المبارک میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم زیراہتمام جہلم اور اس کے مضافات علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران حلقاتِ درود و قرآن کے قیام سمیت مختلف مذہبی و تنظیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔

رمضان المبارک میں یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں 6، محمدی چوک میں 3، سکھا میں 3، چوٹالہ میں 2 اور ڈھوک کنیال، مونن، نکہ خلاص پور، جہلم سٹی میں 1، 1 حلقہ درود قائم کیا گیا۔ حلقاتِ درود میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان حلقاتِ درود و سلام میں 5 لاکھ بار درود پاک پڑھا گیا۔

کوٹلہ فقیر، محمدی چوک، مونن اور سکھا میں رمضان المبارک کے ہر جمعہ کو دروسِ قرآن اور نماز تسبیح کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے درسِ قرآن دیا۔

یومِ شہداء کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام شہدائے انقلاب کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی 50 سے زائد خواتین نے 17 جون 2016 کو مال روڈ لاہور کے دھرنے میں بھی شرکت کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ان سرگرمیوں کے نتیجے میں تین خواتین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تاحیات رفاقت اختیار کی اور ایک خاتون ریگولر ممبر بنیں، پانچ نئے حلقاتِ درود و سلام کا قیام عمل میں آیا اور ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کے عنوان سے تین تربیتی کورسسز شروع ہوئے۔

تبصرہ