جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوم آزادی پر جشنِ آزاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن ضلع جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ سمیت ضلعی، تحصلی اور مختلف یونین کونسلز کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔ تقریب کا اہتمام صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔

تقریب کا آغاز شہزانہ عنصر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتِ رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا اور سمیعہ ظفر نے ملی نغمے پڑھے۔ تقریب میں پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

صفیہ رفعت نے کہا کہ پاکستان کا قیام قائدِ اعظم کی بےمثال قیادت اور اسلامیانِ برصغیر کی لازوال قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قیام پاکستان میں لاکھوں قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔ جلد پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے، کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے نجات ملے گی اور پاکستان عالمِ اسلام کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے خواتین کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے قائداعظم کا یہ ارشاد سنایا کہ ’آپ کے پاس کامیابی کی کنجی آپ کی آئندہ نسل ہے، اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کیجیے کہ وہ پاکستان کے قابل فخر شہری اور موزوں سپاہی بن سکیں۔‘ انہوں نے کہا مصطفوی انقلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کی قربانیوں نے تحریکِ پاکستان کی قربانیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انقلاب کا سویرا بہت جلد طلوع ہوگا۔ ان شاءاللہ

تبصرہ