منہاج کالج برائے خواتین میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان، فاطمہ نور کی پہلی پوزیشن

لاہور: منہاج کالج برائے خواتین میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحانات میں منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات نے تین کیٹیگریز میں حصہ لیا جن میں آئی کام کا نتیجہ 100 فیصد، آئی سی ایس کا نتیجہ 71 فیصد اور جنرل گروپ کا نتیجہ 77 فیصد رہا۔ حدیقہ بتول نے 851 نمبر لے کر کلاس میں تیسری، سدرا ڈار نے 932 نمبر لے کر دوسری اور آئی سی ایس کی طالبہ فاطمہ نور نے 956 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کالج کی پرنسپل، سٹاف اور طالبات نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ