منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘

منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 16 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پروفیسر افضل جان مہمان خصوصی تھے۔ ناظمہ راولپنڈی ناہید مظہر نے اپنی ایگزیکٹو جبکہ واہ کینٹ کی نائب صدر مسز فرحت اظہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ عائشہ مبشر نے کانفرنس میں مرکزی نمائندگی کی۔ علاقہ سے خواتین کی کثیر تعداد اور ویمن لیگ کی کارکنان نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ محترمہ ناہید مظہر نے ’’حیات سیدہ بتول‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصمت و عفت کی پیکر بن سیدہ بتول کر خواتین کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

پروفیسر افضل جان نے ’’اسلام اور معرکہ کربلا‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا ہی سے اسلام کو جرات و شجاعت کی عملی تصویر بنی۔ آج ہمیں وقت کے یزید کو پہچاننا ہوگا۔

محترمہ عائشہ مبشر نے اپنے خطاب میں سیدہ زینب علیھا السلام کے انقلابی کردار اور دربار یزید میں انکی دلیری اور جرات کو موجودہ دور کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر نے منہاج القران ویمن لیگ کی ورکنگ کو سیدہ زینب علیھا السلام کے انقلاب آفریں کردار سے منسوب کیا۔ آخر میں صدر ویمن لیگ ٹیکسلا نے تمام مہانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا اور تمام ورکرز اور رفقاء نے سیدہ کے کردار کو اپنا شعار بنانے کا عہد کیا۔

رپورٹ: عائشہ مبشر۔ سیکرٹری انفارمیشن

تبصرہ