جہلم: ٹوبہ میں ویمن لیگ کی محفل میلاد

منہاج القرآن ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں منہاج ویمن لیگ ٹوبہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا۔ مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے پروگرام کی صدارت کی۔ محفل میلاد میں علاقہ بھر میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ جس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیدہ زینب نعت کونسل نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

پروگرام میں محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے ’’فضیلت شہرِ مدینہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر وہ عمل اور چیز انتہائی باعث برکت و خیر ہے، جس کی نسبت آقا علیہ السلام سے جڑی ہے۔ کائنات عالم صرف اور صرف نسبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح شہر مدینہ جو پہلے یثرب تھا، یہ شہر اس وقت مدینہ بنا جب اس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین کی نسبت ملی۔ آج ہمیں نسبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ایمان اور عقیدہ کا حصہ بنانا ہوگا۔ خواتین آقا علیہ السلام سے نسبت جوڑنا چاہتی ہیں تو ازواج مطہرات کی پاکیزہ زندگیوں سے فیض مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاصل کر سکتی ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل میلاد کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ اس موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ