وہاڑی: بورےوالا میں منہاج ویمن لیگ کی محفل میلاد مصطفٰی (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ بوریوالہ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد سیدہ زینب نعت کونسل نے بارگاہِ نبوی میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ام کلثوم قمر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ جو کچھ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں عطا فرمائیں وہ لے لو اور جس سے منع فرمائیں اُس سے رک جاؤ، یہی اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ اگر ہم ربِ کریم کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اتباعِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری نے ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو باہم شیر و شکر کر ڈالا اور بھائی بھائی بنا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مخلوقِ خدا کو جوڑنے، دوسروں کے کام آنے اور بھلائی و اخوت کے جذبات رکھنے سے راضی ہوتے ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ اتحاد اور اخوت کا پیغام دیا ہے، ہمارا ہدف نفرتوں کو مٹانا اور محبتوں کو عام کرنا ہے۔

تبصرہ