چکوال: چک بھون میں منہاج ویمن لیگ کی محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع چکوال کے زیر اہتمام اور منہاج القرآن اسلامک سینٹر چک بھون کے تعاون سے 8 جنوری 2017ء کو محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ محفل میں چک بھون کے نواحی دیہات سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ پرنسپل منہاج القرآن اسلامک سینٹر محترمہ فلک نے استقبالیہ پیش کیا، جس کے بعد معروف نعت خواں محترمہ شبینہ ماجدہ نے انتہائی خوبصورت نعتیہ کلام پڑھے۔

محترمہ عائشہ مبشر نے غلامی رسول دین کی اساس ہے کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس تقریب میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر چک بھون سے قرآن پاک حفظ کرنے والی بچیوں کو دستارِ فضیلت بھی پہنائی گئ ۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال محترمہ رافعہ عروج ملک نے پروگرام کی اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ