ہری پور: منہاج ویمن لیگ کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام 23 فروری 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر ہریپور میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، خیبر پختونخواہ زون کی ناظمہ عائشہ مبشر، ہریپور کی ضلعی صدر رابعہ مرسلین، ناظمہ عاتکہ قادری، حلقہ PK 50 کی صدر صالحہ راجہ، حلقہ PK 51 کی صدر ماجدہ خالد، ام کلثوم، رابعہ شکیل، فاطمہ ملک، اقصیٰ خالد اور اقراء شوکت سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے افنان بابر نے 2017 کا ورکنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کام کو مؤثر بنانے کے لئے ماہانہ Activities متعارف کروائیں۔ عائشہ مبشر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی و سیاسی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور ان کی صحت و درازئ عمر اور پاکستان و وعالم سلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ