منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام معتکفات کے لیے تربیتی نشست

منہاج القرآن ویمن لیگ کے شہراعتکاف 2017ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے تربیتی و اصلاحی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز اور منہاج ویمن لیگ کی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔ ہزاروں معتکفات نے اس تربیتی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف ایک ایسا واحد ذریعہ ہے، جس سے آپ کو ایک دوسرے کیساتھ لوجہ اللہ یکجا ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اعتکاف ہمارے من و باطن میں تطہیر پیدا کرتا ہے۔ یہ اللہ کے نیک بندوں کی علامات میں سے ہیں وہ دنیا چھوڑ کر صرف اس کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ آپ نے کہا کہ اعتکاف سے حاصل ہونے والے روحانی و اخلاقی اور دینی فیوضات کو ہمیں اپنے معاشرے میں باقی خواتین اور لوگوں تک عام کرنا ہوگا۔ پروگرام میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری اور فرح ناز نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ