ایم ایس ایم سسٹرز کا ٹریننگ کیمپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہراعتکاف 2017ء کے دوران پاکستان بھر سے آئی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طالبات کے لیے دس روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مسز فضہ حسین قادری نے کی۔ کیمپ میں سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا انعقاد ایم ایس ایم کی ڈپٹی کوراڈینیٹر مسز اقراء یوسف جامی نے کیا تھا۔

کیمپ میں مسز فضہ حسین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے لیے طالبات کی خدمات، حوصلہ اور جذبے کو سراہا۔ کیمپ کے نتیجہ میں مختلف شہروں کے لیے ایم ایس ایم طالبات کی 10 سے زائد باڈیز کا قیام عمل میں آیا۔ آخر میں تمام شرکاء کو افطار ڈنر بھی دیا گیا۔

تبصرہ