منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 3 جولائی تا 3 اگست2017 تک منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امتحانات سے فارغ طالبات نے شرکت کی۔ ایک ماہ کے شارٹ کورس میں قرآن مجید سے منتحب سورتوں کے ترجمہ و تجوید کے ساتھ، 40 احادیث، فقہی مسائل، بنیادی عقائد، سنت نبوی ﷺ اور جدید سائنس، آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور حجاب کرنے کے طریقے کورس کے نصاب کا حصہ تھے۔
اس منفرد کورس میں غلیشا یاسین، حلیمہ سعدیہ، راحیلہ زین، رابعہ خان، صفیہ رفعت اور شہزانہ عنصر نے بطور معلمات کی ذمہ داریاں سر انجام دی۔ کورس کا مقصد نوجوان نسل کا ٹوٹا ہوا تعلق دین کے ساتھ بحال کرنا اور بنیادی فقہی مسائل اور بنیادی عقائد کے ساتھ اسلام کو بطور عملی دین پیش کرنا تھا۔ کورس کے اختتام پر شریک طالبات سے جائزہ ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ جس میں پوزیشن ہولڈر کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
تبصرہ