منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کی تحصیلات کی تنظیم نو

منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کی تحصیلات کی عہدیداران کا اجلاس 17 اکتوبر 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر سمیت تحصیل جھنگ، تحصیل اکڑیانوالہ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تحصیلات کی تنظیمِ نو اور تنظیمی و تربیتی امور پر ہدایات فراہم کرنا تھا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہِ نعت سے کیا گیا۔ زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ عائشہ مبشر نے خدمت دین اور دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے تنظیم کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔

مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ افنان بابر نے اکڑیانوالہ تنظیم کی بہترین ورکنگ کو سراہا اور انہیں مزید اگلے دو سال تک خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ دیگر تحصیلات کی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں کی زندگی میں مرحلہ وار تربیت انہیں ترقی کے مدارج طے کروانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مرکز کا تعلق تنظیم سے استاد اور شاگرد، ماں اور اولاد کا ہوتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے ورکنگ کے حوالے سے تربیتی گفتگو بھی کی اور نو منتخب تنظیموں کو اگلے دو ماہ کے ٹارگٹس دیئے اور ان ٹارگٹس کے حصول کا طریقہ کار بھی واضح کیا۔

تبصرہ