مریم صفدر نے اعتراف کر لیا ن لیگ خاندانی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے: فرح ناز

خاندان کی طرف سے ن لیگ کی قیادت سنبھالنے کے فیصلے والا انٹرویو درست ہے
مریم صفدر نے اندرون یا بیرون ملک جائیداد نہ ہونے کا بیان بھی دیا تھا:مرکزی صدر ویمن لیگ

لاہور (28 اکتوبر 2017) پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ ن لیگ ایک خاندانی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس کا اعتراف مریم صفدر نے نیویارک ٹائم کو دئیے جانے والے اپنے انٹرویو میں بھی کیا۔ مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ خاندان کا فیصلہ ہے کہ میں پارٹی سنبھالوں۔ بالآخر سچ ان کی زبان پر آگیا، نیویارک ٹائمز نے وہی چھاپا جو مریم نے ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کا یہ انٹرویو ارینج کیا گیا تھا اور اپنی امیج بلڈنگ کیلئے انہوں نے بڑی تگ و دو کے بعد یہ انٹرویو شائع کروایا۔ انٹرویو میں وہی کچھ ہے جس کا انہوں نے اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کوئی جمہوری جماعت ہوتی تو مریم نواز خاندان کی خواہش والا انکشاف نہ کرتیں۔

ن لیگ کے تمام فیصلے جاتی امراء کے ڈرائنگ روم میں ہوتے ہیں۔ مریم کی وضاحتوں کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ میری بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور پھر ثبوتوں کے ساتھ جائیدادیں منظر عام پر آئیں اور انہی جھوٹوں پر ان پر فرد جرم بھی لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ کے ان جمہوری رہنماؤں کو بھی بے نقاب کر دیا جو ن لیگ کو ایک جمہوری پارٹی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ن لیگ خاندانی لمیٹڈ کمپنی ہے ورنہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی ایک ایسے شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون سازی نہ کرتی جسے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے متفقہ طور پر نااہل قرار دیا۔

تبصرہ