جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز فورم کے زیراہتمام کوٹلہ فقیر میں قائد ڈے تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام 20 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے تقاریر، نغمے اور کارڈز بنا کر اپنے قائد سے محبت کا اظہار کیا۔ کارڈز مقابلہ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔ صفیہ رفعت نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر سمیعہ ظفر اور ایگرز ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ