منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب جہلم کینٹ میں ’’شب بیداری‘‘ کا اہتمام کی گیا۔ شب بیداری کے اجتماع کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے کی۔ شب بیداری کے اجتماع میں شرکاء نے تلاوت کلام مجید کی، بعد ازاں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ تسبیحات، صلوٰۃ التسبیح، ذکر الٰہی کا اہتمام ہوا اور بوقتِ سحر رقت آمیز دعا کی گئی۔
تبصرہ