محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں خواتین کو متحد کیا: فرحت دلبر اعوان

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 51 ویں یوم وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے دنیا کی سیاسی تاریخ میں بہت کم بہن بھائی ایسے ہونگے جو تعلیم، کردار میں اپنے وقت کے نابغہ روزگار ہوں اور ان کا مرنا جینا قوم کیلئے ہو، محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں خواتین کو متحد کیا۔

روبینہ خاکی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر خواتین کو متحد کیا اور آزادی کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا، غاصب انگریز اور شاطر ہندو اکثریتی خطہ میں آج سے 100سال قبل خواتین کو آزادی کیلئے متحرک کرنا کوئی آسان ہدف نہ تھا مگر پرعزم اور ایثار و قربانی سے سرشار فاطمہ جناح نے یہ عظیم کارنامہ انجام دے کر دکھایا۔

تسنیم افضال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح نے برصغیر کی مسلم خواتین کو آزادی کے عظیم مقصد کیلئے متحرک کیا اور انہیں پیغام دیا کہ اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں اور تعلیم حاصل کریں، آج بھی قومی ترقی اور استحکام کیلئے یہی دونوں رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح سیاسی اعتبار سے ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، خدمت کے جذبے سے سرشار ایک باوقار خاتون تھیں اور وہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور تربیت کیلئے آخری سانس تک متحرک رہیں۔

تبصرہ