جہلم: ایگرز کے زیراہتمام بچوں کے لیے سمر کیمپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمام 18 جولائی 2018ء کو یوسی گرمالہ میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا، جس میں صدر ویمن لیگ جہلم محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ یہ کیمپ محترمہ راحیلہ رفعت ناظمہ دعوت تحصیل جہلم کے زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں بچوں کی تلاوت اور نعت سے آغاز کیا گیا۔

کیمپ میں بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ایکٹیویٹیز کروائی گئی۔ محترمہ صفیہ رفعت نے اخلاقیات پر منعقدہ ’’اسلام اور مسلمان کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ کیمپ میں بچوں کے تربیتی امور میں انہیں کھانے کے آداب سمیت روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے دیگر آداب زندگی بھی سکھائے گئے اور گیمز بھی کروائی گئیں۔

تبصرہ