منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت کا دورہ جہلم

منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعتنے جہلم میں عرفان القرآن کورس کے انعقاد سے پہلے 4 روزہ دورہ جہلم کیا، 26 جولائی 2018ء کو انہوں نے بچوں کے سمر کیمپ کلاسز کے بعد یوسی قبرستان چوک کی ویمن لیگ ٹیم سے میٹنگ کی، جس میں دس روزہ عرفان القرآن کورس کےمتعلق گفتگو ہوئی۔

یوسی کوٹلہ فقیر کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے ٹیم کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور ٹارگٹس تقسیم کیے۔

27 جولائی 2018ء کو محترمہ صفیہ رفعت نے دس روزہ عرفان القرآن کورس کے متعلق جادہ جہلم کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں کورس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اسی روز انہوں نے تحریک منہاج القرآن جہلم کے مرکزی دفتر میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں عرفان القرآن کورس کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر ناظمہ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے بھی شرکت کی۔

28 جولائی 2018ء کو انہوں نے یوسی گھرمالہ جہلم ایگرز فورم کے زیراہتمام سمر کیمپ کے آخری روز شرکت کرنے والی خواتین کو جہلم میں ہونے والے عرفان القرآن کورس بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں کورس میں شرکت کی دعوت دی۔ مجاہدہ آباد میں عرفان القرآن کورس کے سلسلہ میں کارنر میٹینگ بھی ہوئی، جس میں انہوں نے خواتین کو عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا۔

ان کے دورے میں 29 جولائی کو یوسی کالا گوجراں کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے 5 اگست کو شروع ہونے والے عرفان القرآن کورس کا تعارف کرایا۔

تبصرہ