فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تقریب میں فرحت دلبر اعوان کا خطاب

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبر اعوان نے کہا کہ ایمان کی اساس کے تحفظ اور انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے منہاج القرآن کی کارکنان اور وابستگان پوری دنیا میں اپنا دینی، قومی وملی فریضہ انجام دے رہی ہیں، تحریک کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی ملت اسلامیہ کو اتنا علمی وتحقیقی ذخیرہ فراہم کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی دین دشمن، نظریاتی دہشتگرد اپنے مذموم اور مخصوص تخریبی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے آئندہ نسلوں کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ علم، امن اور محبت کی اس تحریک کے بیانیہ کو امت مسلمہ کا ہر فرد فخر کے ساتھ دنیا کے کسی بھی خطے میں بیان کر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرفریدہ علی نائب ناظمہ، روبینہ خاکی، قمرالنساء علی، تسنیم افضال، حرادلبر، مصباح افتخار، دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہاکہ دینی اقدار اور پاکستان کے وقار کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دین کی خدمت بھی کی اور ظالم نظام کے خاتمے کے لیے تحریک بھی چلائی اور بے مثال قربانیاں دیں، کرپٹ عناصر کے چہروں سے نقاب بھی ہٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن نے خواتین کو جدید علوم کے حصول کے مواقع فراہم کئے، انہیں باوقار انداز میں جینے کا سلیقہ اور تربیت دی، خواتین اپنے قائد کی شکرگزار اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرہ