آج کی عورت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی: فرح ناز

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور ذکر اہل بیت نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو متحد اور یکجا کیا
آج سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنے والی، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے: سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سے خطاب

لاہور (25 ستمبر 2018) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ آج کی عورت عقیلہ بنی ہاشم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر کامیابی وترقی حاصل نہیں کر سکتی، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے امام حسین علیہ السلام کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے حق کے لیے وقت کے یزیدوں کو للکارا، سیدنا علی علیہ السلام کی بیٹی نے جرأت و بہادری، صبر واستقامت کا پہاڑ بن کر ظالم اور جابر حکمرانوں کا مقابلہ کیا، آج ہم سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی بیٹی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سنت پر عمل کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، جہاں حق کی بات ہوگی عدل و انصاف کی بات ہوگی اور وقت کے یزیدوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی بات ہوگی وہاں ماڈل ٹاؤن کے مظلوم شہیدوں کی بات بھی ضرور ہوگی، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور ذکر اہل بیت نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو متحد اور یکجا کیا، جب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا تنہا رہ گئیں اور ان کے ساتھ اسیروں کا قافلہ تھا جبکہ مقابلے میں ظالم دشمنوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا، سلام پیش کرتے ہیں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے صبر کو انہوں نے سفاکیت اور بربریت کے دور میں کمال تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر کے دنیا کو یزیدی دہشتگردی اور حسینی امن پسندی کا فرق بتا دیا، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘‘سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، کلثوم طفیل، آمنہ بتول ودیگر بھی موجود تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ آج سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنے والی، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے، سیدنا امام حسین علیہ السلام نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو ہر موقع پر اپنے ساتھ رکھا، نئی نسل کو مقام اہل بیت کے آداب سیکھانا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے بیٹوں عون و محمد سلام اللہ علیہا کو کربلا میں قربان کر کے پوری انسانیت کو قربانی و ایثار کا درس دیا، کانفرنس سے افنان بابر، عائشہ مبشر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ