جہلم : ایگرز کے زیراہتمام کڈز ریلیاں و محافل میلاد

منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی فورم Eagers کے تحت جہلم کی دو یوسز کوٹلہ فقیر اور جہلم سٹی میں بچوں کے لئے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کڈز ریلیاں نکالیں گئیں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ان محافل میں چھوٹے بچوں نے اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود پاک ، قصیدہ بردہ شریف اور نعت کے نذرانے پیش کئے۔ محافل و ریلیوں میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور دیے اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ