لودھراں: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان ’’محفل میلاد البنی ﷺ‘‘ مورخہ 25 نومبر 2018 کو گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شاگرد تحریک منہاج القرآن کی عظیم سکالر نبیلہ ظہیر نے خطاب کیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت آسیہ احمد یار اور علینہ سراج نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل برائے خواتین لودھراں شیزا بتول اور عظمیٰ حماد نے نعت خوانی کی جبکہ لاہور سے مرکزی منہاج نعت کونسل برائے خواتین کی سیما قراۃ العین اور سجیلا سنبل چودھری نے بڑے خوب صورت انداز میں مدحت مصطفیﷺ کی۔ ان کے علاوہ عائشہ، سائرہ، انیلہ، سمیرا، اور حمیرا نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔ ۔ نقابت کے فرائض سونیا ظہور اور ثناء اقبال نے سرانجام دیے۔

نبیلہ ظہیر نے محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ نے خواتین کو ظالم اور متشدد طرز معاشرت سے نجات دلائی۔ خواتین سمیت سارے پسے ہوئے طبقات کو باعزت مقام عطا فرمایا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محفل میلاد منعقد کر کے یہ پیغام دیا کہ آج کی خاتون اگر ظلم اور تشدد سے نجات چاہتی ہے تو اسے محمد عربی کے دامن رحمت میں آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیم و تربیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام کی حقیقی ترجمانی صرف تحریک منہاج القرآن ہی کررہی ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ارشاد منظور نے جملہ خواتین اور مہمان سکالرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ رکھیں گے۔

 تقریب کے آخر میں درود سلام پیش کیا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں فوجی ظہور ناظم امور خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: رانا محمد ظاہر

تبصرہ