جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ Woice کے زیراہتمام مستحقین کی مالی معاونت

منہاج القرآن ویمن لیگ Woice کے زیراہتمام ماہ اکتوبر اور نومبر 2018ء میں مستحقین کی مالی امداد کی گئی۔ اس سلسلہ میں مستحقین کے ساتھ ماہ اکتوبر اور نومبر میں 40,500 روپے مالیت کا تعاون کیا گیا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1: کفالت سے خود کفیل پروجیکٹ کے تحت ایک بچی کو خود کفیل بنانے کے لیے سلائی سنٹر میں داخل کروایا اور تمام اخراجات کی مد میں 2500 روپے ادا کیے۔

2: ایک مستحق بچی کی رخصتی کے لیے 7000 روپے کی معاونت کی گئی۔

3: ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 15000 کی مالیت کا پنکھا اور واشنگ مشین لے کر دی گئی۔

4: ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 10000 کی مالیت کا پنکھا، باتھ سیٹ، آٹے والی پیٹی کپڑے اور جوتے لے کر دیے گئے۔

5: تین مستحق بچوں کو2000 روپے کے سکول شوز خرید کر دے گئے۔

6: ایک مستحق فیملی کو 4000 روپے کی مالیت کا راشن لے کر دیا گیا۔

Woice ٹیم کے ساتھ مالی معاونت کرنے میں محترمہ صاعقہ اظہر، ریحانہ عظیم، کرن منیر اور سیف اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ