منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کی سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القران ویمن لیگ کی عہدیداران، ورکرز، رفقاء اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض مسز زین العابدین ناظمہ دعوت ویمن لیگ جہلم) نے سر انجام دئیے۔

شہزانہ عنصر نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جبکہ حافظہ ام زہرہ نےحمد پڑھی۔ مصباح فیصل، نعت کونسل (کالاگوجراں) ایگرز نعت کونسل جہلم اور غوثہ نعت کونسل نے آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ محترمہ حلیمہ سعدیہ (ناظمہ وین لیگ) نے استقبالیہ دیا۔ ثانیہ ناصر (ایگرز و آرڈینیٹر جہلم) ایگرز فورم اور (وائس کوآرڈینیٹر جہلم) عالیہ نوید نے وائس فورم کا تعارف شرکاء کے سامنے پیش کیا۔ آمنہ نصیر (ایم ایس ایم کوارڈینیٹر جہلم ) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات اور پانچ تصانیف ترجمہ عرفان القران، سیرت الرسول ﷺ، میلادالنبی ﷺ، اسلام میں انسانی حقوق اور دہشتگردی کے خلاف فتوی کا تعارف پیش کیا۔

مسز زین العابدین (ناظمہ دعوت ویمن لیگ جہلم) نے عرفان القران کورس کا تعارف، ضرورت و اہمیت اور آفادیت پیش کی۔ محترمہ صفیہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) نے صحبت اور رفاقت کی اہمیت پر خطاب کیا۔ محترمہ راضیہ نوید (مرکزی نائب صدر منہاج القران ویمن لیگ) نے خصوصی خطاب اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریر کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف پیش کیا۔

تقریب کے مہمانان گرامی میں محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، ماسٹر ٹرینر PLGA)، محترمہ پروفیسر عطرت (VTI JHELUM CAMPUS)، محترمہ مس مومنہ مہرو ( صدر برائے خواتین، پنجاب ٹیچرز یونین جہلم )، محترمہ سعدیہ اعظم (ہیڈ القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم)، محترمہ فرزانہ اجمل (پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم)، محترمہ شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ مریم نعیم (سابقہ ناظمہ ویمن لیگ جہلم) شامل تھیں۔

تمام معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور گلدستے پیش کیے گئے۔ ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا سٹال اور رفاقت سازی کا سٹال بھی لگایا گیا۔ آخر میں محترمہ شاہدہ شاہ نے اظہار خیال کیا۔ محفل کا اختتام محترمہ راضیہ نوید کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ