جہلم: منہاج ویمن لیگ کے درس عرفان القرآن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جامعہ مسجد المنہاج جادہ جہلم میں ماہانہ درس عرفان القران کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے والدین کے حقوق پر خصوصی خطاب کیا۔

علامہ محمد ادریس قادری نے سورہ بنی اسرائیل کی آیت 23 اور 24 کی روشنی میں درس قرآن میں حقوق والدین پر روشنی ڈالی۔ درس قرآن میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ