ملتان: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج کالج آف شریعہ میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 68 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کی شخصیت کے جس بھی گوشے کا ذکر کریں ایک نیا جہان آباد نظر آتا ہے۔ آپ کی پہچان سفیرِ عشق رسول کی ہے۔ آپ نے اپنے پُراثر خطابات اور مؤثر ابلاغ کے ذریعے کروڑوں دلوں میں عشق رسول کے دیپ روشن کئے ہیں۔ خواتین کو انکا اصل مقام دینے اورا نہیں معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے آپ نے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ اقامت دین کیلئے دنیا بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم پر خواتین کو منظم کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم کارنامہ ہے۔ گلوب پر پھیلے ہوئے ہزاروں تعلیمی ادارے، عالمی سطح پر تنظیمی نیٹ ورک، سیاسی وسماجی خدمات آپ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آپ نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ متعارف کرایا اور بتایا کہ اسلام کا دہشت گردی اور انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام دین امن و سلامتی ہے۔ امن کیلئے آپ کی خدمات کا اعتراف ہی ہے کہ آپ کو عالمی سفیرامن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے اپنی انقلابی سیاسی جدوجہد میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا خواتین ونگ قائم کیا۔ آپ کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا دنیا بھر کے علمی حلقوں سے داد و تحسین وصول کررہا ہے۔

تقریب میں نازیہ، صدف نقوی، ندا اشتیاق، صبا صفدر، انعم مصطفیٰ، مسز خالد محمود، مسرت عابد، مسز احمد قریشی، عائشہ سلیم، نتاشہ اقبال، سحرش حبیب اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحت و درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ