خواتین سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ زندگی سے رہنمائی لیں، منہاج القرآن ویمن لیگ

سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے: فرح ناز
مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے: صدر منہاج القرآن ویمن لیگ
اگلی نسلوں کو مقام زھرہ سلام اللہ علیہا کے آداب سکھانا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے
سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

Ms Farah Naz addresses Conference

لاہور (9 مئی 2019) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی خواتین کو بتول کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا تبھی زوال عروج میں بدل سکے گا۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر امت مسلمہ کی تمام خواتین کو یہ پیغام دیا تھا کہ سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کو آئیڈیل بنا ئے بغیر آئیندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا اس لیئے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیدہ کائنات کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فرح ناز نے کہاکہ حضرت فاطمۃ الزھراہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے عظمت کا مینارہ نور ہے۔ مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے جدید اور قدیم علوم کے حصول کو پہلی ترجیح بنانا ہوگا۔ تعلیمات زھرہ سلام اللہ علیہا پرعمل کرنا ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے۔ فرح ناز نے کہا کہ اگر اہم اپنے اعمال درست کر لیں تو ہمارے حالات بدل سکتے ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات کو اگلی نسلوں میں منتقل کرنے کیلئے ماؤں کو اولاد کی تربیت کیلئے رہنماء اصول بتول زہرہ سلام اللہ علیہا کے قدموں کے نشانات سے تلاش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا نے امام حسن سلام اللہ علیہا، امام حسین سلام اللہ علیہا اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہوں نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔ آج حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر موقع پر سیدہ کائنات کو اپنے ساتھ رکھتے، تربیت کا یہ اصول آج ہمیں اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہو گا۔ اگلی نسلوں کو مقام زھرہ کے آداب سکھانا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔

فرح ناز نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 11 مئی 2019 ہفتہ کو الحمرا ہال 2 میں ”عورت کی عظمت، سیرت سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی پیروی میں ہے“ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں اہم سیاسی، سماجی، مذہبی خواتین رہنماء شرکت کرینگی۔ ایسی تقریبات کا انعقاد اگلی نسلوں تک اہل بیت اطہار کے عظیم کردار کو پہچاننے کیلئے ضروری ہے اس کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب سے سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، آمنہ بتول، زینب ارشد، کلثوم طفیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.