ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام بچوں کے مفت نوٹ بکس کی تقسیم

ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کی زیرنگرانی اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت 20 مستحق بچوں کو 8000 روپے مالیت کی نوٹ بکس خرید کر دی گئیں۔ نوٹ بکس کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Woice کی ڈپٹی کوارڈینیٹر کے گھر حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا، جس میں تلاوت، نعت اور درود پاک کے بعد محترمہ مریم نعیم نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کوارڈینیٹر محترمہ آمنہ نصیر بھی موجود تھیں۔ حلقہ درود کے اختتام پر بچوں میں نوٹ بکس تقسیم کی گئیں۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ