ناروے: منہاج اسلامک سینٹر اوسلو میں استقبال ربیع الاول کے سلسلےمیں محفل میلاد کا انعقاد

اوسلو (رپورٹ: طیبہ نجم) منہاج حلقہ درود (خواتین) ناروے کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر اوسلو میں 26 اکتوبر 2019ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلےمیں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اوسلو اور مضافاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد کا آغاز سورۃ الانشراح کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت طیبہ یوسف نے حاصل کی، جبکہ سمیرا میر نے تلاوت کردہ آیات کا اردو اور سونیا کریم نے نارویجن ترجمہ پیش کیا۔ معینہ اقبال نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہ اور خوبصورت محفل کے انعقاد پر منہاج حلقہ درود ناروے کی علاقائی ٹیموں Holmlia, Furuset, Veitvet, Dramman اور Youth حلقہ درود کو مبارکباد پیش کی۔

منہاج حلقہ درود ناروے کی ثناء خوان جویریہ، علیشہ، مریم، حلیمہ، سلمی طفر، انجم بٹ اور سمیرا عاصم نے انتہائی وجدانی اور روحانی کیفیت میں حمد باری تعالیٰ بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

منہاج حلقہ درود ناروے کی صدر ڈاکٹر نازیہ بتول نے شرکاء کو منہاج حلقہ درود فورم کا تعارف کروایا اور شرکاء سے اپنے گھروں میں حلقاتِ درود قائم کرنے اور ماہانہ اجتماعی حلقات میں شرکت کی دعوت دی۔ طیبہ نجم نے محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تحقیق قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف پیش کیا اور زندگی میں قرآن سے رہنمائی کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات میں سے 20 منٹ کا ویڈیو کلپ دکھانا حلقات درودکا اہم حصہ ہے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس خصوصی پروگرام میں بھی ’حقیقتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کے عنوان سے شیخ الاسلام کے خطاب سے ویڈیو کلپ دکھایا گیا۔ حلقات درود میں اجتماعی طور پر پڑھے جانےوالے خصوصی وظائف بھی اس محفل کا خاصہ رہے۔ ثمینہ اسحاق نے وظائف پڑھنے کی سعادت حاصل کی اور شرکائے محفل کو خصوصی وظائف کے کتابچے بطور تحفہ پیش کئے گئے۔ اختتام پر شرکاء کی تواضع ضیافتِ میلاد سے کی گئی۔

تبصرہ