عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران کے دورہ جات

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فاطمہ شہزادی نے ضلع سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ کا ہنگامی دورہ کیا اور عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی شرکت کے اہداف کے حصول کے لیے ضلعی ٹیموں سے میٹنگز کیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مقامی عہدیداران نے یقین دہانی کروائی کہ سیالکوٹ کے تمام پی پی حلقہ جات کی طرف سے بھرپور شرکت کی جائے گی اور خواتین کی ایک کثیر تعداد کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کی عہدیداران کے ساتھ اجلاس میں میلاد کانفرنس میں شرکت کے دیے گیے اہداف کا جائزہ لیا گیا، اہداف کے حصول کے لیے ان کو تقسیم کیا گیا اور خواتین کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بسوں کی ریجسٹریشن سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذونل ناظمہ کے پی کے ام حبیبہ نے نارووال کا دورہ کیا اور ضلعی و تحصیلی تنظیمات سے کارکردگی رپورٹ لی۔ اہداف کے حصول کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کے لیے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تبصرہ