منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ 22 دسمبر کو شروع ہو گا

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گریجوایٹ خواتین اور قرآن اسکالرز کے لیے عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ 22 دسمبر 2019ء کو کالج آف شریعہ ٹاون شپ میں شروع ہو گا۔ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے لیے رجسٹریشن منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس ماڈل ٹاون میں کی جا رہی ہے۔

عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کی ڈائریکٹر کلثوم قمر نے بتایا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاون شپ کیمپس میں 22 سے 29 دسمبر 2019ء تک 9 روزہ عرفان الہدایہ ڈپلومہ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں گریجوایٹ خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے۔

کورس کے شرکاء کو تجدید و گرائمر کے علاوہ اسلام کے بنیادی عقائد، بنیادی فقہی مسائل، علم الحدیث اور مسنون دعاؤں کے بارے میں لیکچرز دئیے جائینگے اور عملی مشق بھی کروائی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فن خطابت اور درس قرآن کے طریقہ کار پر بھی تربیت دی جائیگی، عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کے ذریعے ماسٹر ٹرینر تیار ہونگی جو اپنے علاقوں میں مقامی خواتین کو قرآن فہمی کے حوالے سے تعلیم دینگی۔

تبصرہ