جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب 5 جنوری 2020 کو جہلم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظہ پاکیزہ اشرف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محترمہ مصباح فیصل نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ مسز زین العابدین (صدر ویمن لیگ جہلم) نے منہاج القران ویمن لیگ کے مختلف فورمز کا تعارف اور 2019 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

تقریب میں سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی نظامت تربیت) نے ’’اسلام میں خواتین کا مقام اور کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے ورکرز کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس پر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے تقاریب ملک بھر میں منعقد کی گئی تھیں۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ