منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ عہدیداروں و کارکنان نے ایک دوسرے مبارکبادیں دیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ روالپنڈی کی صدر ناہیدہ راجپوت نے عمدہ کارکردگی پر خواتین کو اسناد بھی دیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 31 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان کے 31 اضلاع، شہر شہر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقاریب، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

دریں اثناء منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی عہدیدار و کارکنان خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویمن لیگ کی غیور بیٹیوں نے تعلیم، تربیت اور انسانی خدمت کے شعبوں میں قابل فخر خدمات انجام دیں۔ ویمن لیگ کی خواتین نے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ظالم نظام اور سماجی برائیوں کے خلاف بھی عملی جدوجہد کرنے کاحق ادا کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو 31ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ آج اس کا پیغام دنیا کے پانچ براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 30 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم دے دیا ہے جہاں سے وہ دین کی سربلندی کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تبصرہ