منہاج القرآن ویمن لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ عہدیداروں و کارکنان نے ایک دوسرے مبارکبادیں دیں۔

آخر میں منہاج القرآن ویمن لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے سال بھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی رہنماوں اور کارکنان خواتین کو اسناد بھی دیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 31 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان کے 31 اضلاع، شہر شہر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقاریب، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

تبصرہ