ملتان: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

Quaid Day ceremony

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سا ئینسز برائے خواتین میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 69ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کی شخصیت کے جس بھی گوشے کا ذکر کریں ایک نیا جہان آباد نظر آتا ہے۔ آپ کی پہچان سفیرِ عشق رسول ﷺ کی ہے۔ آپ نے اپنے پراثر خطابات اور جدوجہد کے ذریعے کروڑوں دلوں میں عشق رسول ﷺ کے دیپ روشن کئے ہیں۔ خواتین کو انکا اصل مقام دینے اورا نہیں معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے آپ نے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ اقامت دین کیلئے دنیا بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم پر خواتین کو منظم کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم کارنامہ ہے۔ گلوب پر پھیلے ہوئے ہزاروں تعلیمی ادارے، عالمی سطح پر تنظیمی نیٹ ورک، سیاسی وسماجی خدمات آپ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آپ نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ متعارف کرایا اور بتایا کہ اسلام کا دہشت گردی اور انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام دین امن و سلامتی ہے۔ امن کیلئے آپ کی خدمات کا اعتراف ہی ہے کہ آپ کو عالمی سفیرامن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے اپنی انقلابی سیاسی جدوجہد میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا خواتین ونگ قائم کیا۔ تاریخی لانگ مارچ اوردھرنوں میں شیخ الاسلام کی تربیت یافتہ خواتین نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ آپ کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا دنیا بھر کے علمی حلقوں سے داد و تحسین وصول کررہا ہے۔

تقریب میں مدیحہ جاوید، نازیہ اللہ دتہ، صبا صفدر، انعم مصطفےٰ، مصباح مصطفی، عائشہ سلیم، فاطمہ اوردیگر خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحت ودرازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ