پھالیہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) کا قیام

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پھالیہ میں خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) قائم کر دیا گیا، سکول کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے۔ عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے۔ اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2020 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.