پشاور: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام ایرانی قونصلیٹ میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام خانہ فرہنگ ایران، ایرانی قونصلیٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن پشاور کے چاروں ٹاؤنز کی تنظیمات اور خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، منہاج ویمن لیگ پشاور کی ضلعی صدر سیدہ زرتاج بخاری نے نعت اور شیخ الاسلام پر لکھا کلام پیش کیا۔ eagers کے بچوں نے ٹیبلوز اور ترانے بھی پیش کئے۔

اس موقع پر ’’الھدایہ‘‘ قرآن کلاس کی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نگران kpk روبینہ معین نے تحریک کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ کی خواتین کو حسن کارکردگی کی اسناد بھی دی گئیں۔ پروگرام کے انعقاد کے ساتھ شیخ الاسلام کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ آخر میں شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2020 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.