دینہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام قائد ڈے سلسلہ تقریبات میں ’’محقق عصر‘‘ سیمینار منعقد ہوا جس میں وجہیہ کرن سابقہ ناظمہ ایس ایم سسٹرز دینہ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء وطالبات بھی شریک ہوئیں۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ ایس ایم سسٹرز تحصیل دینہ اورعلاقے کی موثر حواتین شریک تھیں۔

پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ منہاج ویمن لیگ دینہ کی صدر ساجدہ کوثر نعیمی نے رفاقت ونسبت پر گفتگو کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام کے علمی مقام اور کاوشوں کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر قائد ڈے کی مناسبت سے ترانے بھی پیش کیے گئے۔ پروگرام میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منہاج ویمن لیگ کی جانب سےٹرافیز اور بکس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر رفیقہء، بتول اور سلمی شبیر نے انعامات دیئے۔ آخر میں شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ