منہاج ویمن لیگ 8 مارچ کو ویمن سمٹ منعقد کریگی

18سے 22 مارچ تک ”الحکمۃ“5روزہ تربیتی کیمپ بھی منعقد ہو گا:فرح ناز
اصل ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا اور ہنر مند بنانا ہے:مرکزی صدر

لاہور (3 مارچ 2020ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 8 مارچ کو اسلام آباد میں ’’ویمن سمٹ 2020‘‘ منعقد ہو گا، سمٹ کے اختتام پر مارچ بھی ہو گا، ویمن سمٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ ویمن سمٹ2020 ء کے اختتام پر حقوق نسواں کے حوالے سے ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری ہو گا۔

دریں اثناء منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 18مارچ سے الحکمۃ کے عنوان سے 5روزہ تربیتی کیمپ بھی منعقد ہو گا، یہ کیمپ 18 مارچ سے شروع ہو کر 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں ملک بھر سے ضلعی و تحصیل کی خواتین عہدیدار و ذمہ داران شریک ہوں گی، کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، شرکائے کیمپ کیلئے رجسٹریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

پانچ روزہ تربیتی کیمپ سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فضہ حسین قادری کے خصوصی تربیتی لیکچرز ہونگے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز نے کہا کہ اصل ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت، ہنر دینا اور حقوق و فرا ئض سے روشناس کروانا ہے، خواتین آئندہ نسلوں کی امین ہیں، پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھے لکھے پرامن، مہذب معاشرے کی تشکیل میں مرکزی کردار کی حامل ہے، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خواتین کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے چاردہائیوں سے بے مثال جدوجہد کی، منہاج القرآن کے تعلیمی، تربیتی اداروں سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد لاکھوں میں ہے، انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو اسلام آباد میں ویمن سمٹ ہو گا جس میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قرآن و فکر اور سماجی، اخلاقی اقدار و روایات کی روشنی میں ایک اعلامیہ بھی جاری ہو گا۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2020 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.